Friday, 29 November 2024


ورلڈکپ2019، پاکستان اور بھارت خطرناک ٹیمیں قرار

 

انگلینڈ:اگلے برس جون میں انگلینڈ کے میدانوں میں ورلڈکپ 2019 کا میلہ سجے گا، اسی حوالے سے سابق کرکٹرز اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں
انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز این بیل کسی تعارف کے محتاج نہیں، انہوں نے انگلش ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے لاتعداد میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
جہاں کئی سابق کرکٹرز ہوم کنڈیشنز اور موجودہ کارکردگی کی وجہ سے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں وہیں کچھ ایسے بھی کرکٹرز ہیں جنہوں نے پاکستانی اور بھارتی ٹیم کو بھی ایک بڑا چیلنج اور خطرہ قرار دیا ہے
انگلینڈ کے 36 سالہ این بیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے گزشتہ سالوں میں ایک روزہ کرکٹ میں زبردست کارکردگی دکھائی ہے، اسی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے دونوں ٹیموں کو ورلڈ کپ کی خطرناک ٹیمیں قرار دیا
این بیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کئی سابق کرکٹرز انگلش ٹیم کو ورلڈکپ کے لئے فیورٹ قرار دے چکے ہیں مگر گرین شرٹس کی انگلش سرزمین پر چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو اس ٹیم میں بہت سے میچ ونرز کھلاڑی موجود ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر پاکستانی گیند بازوں کی تعریف کی اور کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں یہ بولنگ لائن اپ کسی بھی ٹیم کو ا?وٹ کلاس کرسکتی ہے۔
این بیل نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ 2019 بہت دلچسپ ہونے والا ہے مگر میری نظریں انگلینڈ پاکستان بھارت پر ٹکی ہیں

 

Share this article

Leave a comment