Friday, 29 November 2024


88 سالہ امریکی خاتون کی 69 سال بعد اپنی بیٹی سے ملاقات

 

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 88 سالہ جینیوا پورینٹن کو 69 برس قبل کہا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کونی مولٹروپ پیدائش کے فوراً بعد ہی انتقال کرگئی تھی۔ پورینٹن کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی اور بیٹی کی پیدائش کے وقت ان کی عمر 18 برس تھی۔ تاہم مولٹروپ کو ایک دن اینسسٹری ڈاٹ کام (Ancestry.com) پر ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اپنی والدہ کا پتہ چلا اور وہ فوراً ہی اُن سے ملنے کے لیے فلوریڈا چلی آئیں۔ مولٹروپ کے مطابق ان کی والدہ پورینٹن ان سے مل کر بہت خوش ہوئیں اور انہیں دیکھتے ہی کہا، 'تم زندہ ہو'۔ 69 برس بعد ماں بیٹی کی یہ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی اور 88 سالہ خاتون اپنی بیٹی سے مل کر پھولے نہ سمائیں۔

 

Share this article

Leave a comment