Friday, 29 November 2024


وزیر تعلیم پنجاب نے بھی فیسوں میں اضافے کے خلاف ایکشن لےلیا

لاہور: سپریم کورٹ کی طرف سےنجی اسکولوں کو اضافی فیسیں واپس کرنےکےاحکامات ملنےکے بعد حکومت پنجاب نے عمل درآمد شروع کردیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اضافی فیسیں واپس کریں ورنہ رجسٹریشن معطل کردیں گے،حکومت نے شکایات کے ازالے کے لیے ٹول فری نمبر بھی جاری کردیا۔

 پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پرائیویٹ اسکولز مالکان کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیسوں میں سے 50 فیصد آئندہ ماہ کی فیسوں میں ایڈجسٹ کرنا پڑیں گے۔ جبکہ 20 فیصد فیس 31 دسمبر تک واپس کرنا ہوگی۔وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ سکول مالکان کے پاس 31 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن ہے، بیس فیصد فیسں واپس یا ایڈجسٹ نہ کی تو رجسٹریشن منسوخ کر دیں گے۔
 
 ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ فیسوں کے معاملہ پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔ نئی اتھارٹی بنالی ہے جبکہ والدین کی فیسوں کے حوالے سے شکایات درج کرانے کے لیے ٹول فری موبائل نمبر 03367251214بھی جاری کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھاکہ پنجاب میں 8 ہزار سے زائد اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں، جنہیں پُر کریں گے۔

 

Share this article

Leave a comment