Friday, 29 November 2024


رنویر سنگھ نے اپنی نئی دلہن دپیکا کو ایوارڈ کی تقریب کے دوران رلادیا

 

ممبئی:بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے والے دپیکا اوررنویر ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کے بنا نہیں رہ پاتے اوراب ایک بار پھرایوارڈ کی تقریب کے دوران جب رنویرنے اہلیہ سے محبت کا اظہارکیا تو وہ روپڑیں۔ اداکارنے کہا کہ فلموں میں شاید مجھے کبھی ملکہ نہیں ملی تھی پر حقیقت کی زندگی میں مجھے میری ملکہ مل گئی۔ میں دپیکا سے بہت محبت کرتا ہوں، پچھلے 6 سال کے دوران اگرمیں نے اپنی زندگی میں کچھ حاصل کیا ہے تووہ سب دپیکا کی وجہ سے ہی ہے کیونکہ دپیکا نے مجھ پر اپنی توجہ مرکوز رکھی۔ اداکارکی باتیں سن کراداکارہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اورمحبت کے اظہار میں وہ خود ہی روپڑیں۔ دوسری جانب اسی ایوارڈ کی تقریب میں اداکاررنویرسنگھ نے فلم ’پدماوت‘ کے لیے بہترین اداکارکا ایوارڈ اپنے نام بھی کیا۔
 
 

 

Share this article

Leave a comment