Friday, 29 November 2024


بھارت کا مایوس کن آغاز

 

پرتھ: آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے بھارت کو 287 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے مایوس کن آغاز کیا گیا۔ پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 243 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

جس کے بعد بھارت کو ٹیسٹ جیتنے کے لیے 287 رنز کا ہدف ملا۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو عثمان خواجہ 41 اور کپتان ٹم پین 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے 72 رنز کی شراکت قائم کی تو ٹم پین 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد شامی کی شاندار بولنگ کے سامنے کوئی کینگروز بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر کھڑا نہ رہ سکا، پیٹ کمنز ایک، مچل اسٹارک 14، نیتھن لیون 5 اور عثمان خواجہ 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 6، جیسپرت بمبرا نے 3 اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Share this article

Leave a comment