Friday, 29 November 2024


کرنسی کی قدر سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے

 

اسلام آباد: یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اور ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار انجینئر دارو خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ کرنسی کی قدر سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں دارو خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی موجودہ بے یقینی کی فضاء سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر مقامی کرنسی کی قدر سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں،

جس سے کاروباری برادری کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کالی بھیڑوں پر کڑی نظر رکھے اور سخت کارروائی کرے، دارو خان اچکزئی نے مزید کہا کہ کرنسی کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ نے ملک بھر کی کاروباری برادری کو تشویش میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment