Thursday, 28 November 2024


فلپائنی اداکارہ نےمس یونیورس 2018ء کا تاج جیت لی

 

فلپائنی گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان کیٹریونا گرے نے مس یونیورس 2018ء کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔ فلپائنی نژاد آسٹریلوی گلوکارہ، اداکارہ و ٹی وی میزبان کیٹریونا گرے نے بنکاک میں ہونے والے 2018ء کے مس یونیورس کے مقابلہ حسن کا ٹائٹل اپنے نام کیا جس میں انہوں نے 93 دیگر ممالک کی خواتین کو شکست دی۔ مس یونیورس کے مقابلہ حسن میں مس یونیورس 2017ء کی جنوبی افریقا کی فاتح امیدوار ڈیمی لی لیگ نیل پیٹرس نے اپنا تاج کیٹریونا گرے کو منتقل کیا۔ مقابلہ حسن کی پہلی رنر اپ جنوبی افریقا کی تمارین گرین جبکہ دوسری رنر اپ وینزویلا کی اسٹیھفنی گوٹیرز قرار پائیں۔ آسٹریلیا میں پیدا ہونے والی فلپائنی مس یونیورس کیٹریونا گرے پہلی بار 5 سال کی عمر میں مقابلہ حسن میں امیدوار بنیں، جو بعد ازاں امریکا منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے برکلی کالج آف میوزک سے میوزک کی تعلیم حاصل کی۔

 

Share this article

Leave a comment