اسلام آباد: صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں پاک فوج کی جانب سے تیار کردہ ماڈل ولیج زلزلہ متاثرین کے حوالے کردیا گیا،
ماڈل ولیج صرف 6 ماہ میں تیار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آواران کے علاقے مشکئی میں گھر اور دکانیں تعمیر نو کے بعد متاثرہ افراد کے حوالے کردی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی طرف سے ماڈل ولیج تیار کیا گیا ہے جو تمام سہولیات سے آراستہ ہے۔ ماڈل ولیج میں اسکول، مارکیٹ، واٹر سپلائی اور سولر بجلی کی سہولتیں دی گئی ہیں۔