Thursday, 28 November 2024


ملک میں 6 سال سے ویران میدان آج سے ہرے بھرے ہوں گے

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)ملک میں عالمی کرکٹ نہ ہونے کے باعث 6 سال سے ویران میدان آج سے ہرے بھرے ہوں گے۔پاکستان اور زمبابوے کے خلاف آج ٹی ٹوئنٹی میچ سے سیریز کا آغاز ہوگا جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بچے شروع ہوگا۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، اس موقع پر پاکستان کے سابق اور زمبابوے کے موجودہ کوچ ڈیو واٹمور نے اپنی ٹیم کو فیلڈنگ اور بیٹنگ کے گر سکھائے۔  پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کو پی سی بی حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 بجے سے قبل اسٹیڈیم پہنچ جائیں اور مہمان ٹیم کی گراؤنڈ میں آمد کے بعد شائقین کا داخلہ بند ہوگا۔

دوسری جانب سیکیورٹی صورتحال کے باعث قذافی اسٹیڈیم کے باہراور اطراف انتہائی سخت انتظامات کئے گئے جس میں پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے اہلکار فرائض انجام دیں گے، مہمان ٹیم کو ہوٹل سے گراؤنڈ تک لانے کے لئے راستے مکمل سیل ہوں گے اور سیکیورٹی فورسز کے حصار میں مہمان ٹیم کو قذافی اسٹیڈیم لایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابے کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی

Share this article

Leave a comment