Friday, 29 November 2024


ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو کیا سزاملے گی؟

لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ 

جسٹس علی اکبر قریشی نے سماعت کے دوران حکم دیا کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو پیٹرول پمپوں پر پیٹرول فراہم نہ کیا جائے۔ 

جسٹس علی اکبر قریشی نے اپنے حکم میں کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کو پیٹرول فراہم کرنے والے پمپ کو سیل کردیا جائے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ موٹرسائیکل سواروں کے ٹریفک حادثات کے دوران اموات کی شرح ان افراد کی زیادہ ہے جنہوں نے ہیملٹ نہیں پہنا ہوتا۔

Share this article

Leave a comment