Thursday, 28 November 2024


کرسمس کے موقع پر"مسلم کرسچن کرسمس"گانےکی دھوم

عیسائی برادری کے تہوارکرسمس پر پہلی بار پاکستان میں ’ مسلم کرسچن کرسمس ‘ گانا ریلیز کیا گیا ہے جس کی آن لائن دھوم مچی ہے۔

پاکستان کی موسیقی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ کرسمس کے موقع پر دونوں مذاہب پر مبنی کوئی گانا تیار کیا گیا ہے۔ اس گانے کا مقصد مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کا فروغ ہے۔
اس گانے کو مسلمان گلوکار حیدر چاؤ اور عیسائی گلوکارمشعل سباسچیٔن نے مل کر گایا ہے۔
 
 
اس گانے کا مرکزی خیال خداکی وحدانیت اور پیغام مسلمان اور عیسائیوں کی ہم آہنگی ہے۔
گانے میں پیغام دیا گیا ہےکہ جب سب کا خدا ایک ہے اور ہم ایک ملک میں رہتے ہیں تو ہمیں متحد ہو جانا چاہئے، ہم الگ نہیں ہیں ۔
گانے کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ’ دنیا کا کوئی مذہب نفرت نہیں سکھاتااور دونوں مقدس کتابیں، انجیل اور قرآن کریم ہمیں سچائی، اور ایک دوسرے سے محبت کا سبق دیتی ہیں۔
اس گانے کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔بہت سے صارفین نے گلوکاروں کی اس خوبصورت کوشش پر ان کی تعریف کی ہے۔

Share this article

Leave a comment