Friday, 29 November 2024


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کااہم اعلان

 

انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے اسکروٹنی فارم بروز پیر 7جنوری 2019ء سے بروز بدھ 6 فروری 2019ء تک وصول کیے جائیں گے۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں،تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ انٹربورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروادی ہے۔ طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 50روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔ علاوہ ازیں سائنس پری انجینئرنگ کی مارکس شیٹس ان کے کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں،طلباء اپنے کالجوں سے اپنی مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment