Friday, 29 November 2024


بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔

سڈنی: بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔ سڈنی ٹیسٹ کے آخری روز بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی۔ سڈنی ٹیسٹ ڈرا ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے چار میچز پر مشتمل یہ سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارت نے پہلی اننگز 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر ڈیکلیر کردی تھی جواب میں میزبان ٹیم 300 رنز بناسکی۔ فالو آن کے بعد چوتھے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی ٹیم نے 6 رنز بنائے تھے۔

پانچویں روز وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جار رہا، اس طرح سڈنی ٹیسٹ بغیر ہارجیت کے ختم ہوا۔بھارت نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور میلبورن ٹیسٹ میں فتح پائی جب کہ پرتھ ٹیسٹ میزبان ٹیم کے نام رہا۔ 72 برسوں میں بھارتی ٹیم پہلی ایشیائی ٹیم ہے جس نے آسٹریلوی سرزمین پر سیریز اپنے نام کیہے۔ غیر معمولی کارکردگی پر چیتیسور پجارا کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیابھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کو بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس سیریز میں جیت سے بھارتی ٹیم کو ایک نئی پہچان ملی ہے۔ گھر کے شیر ہونے کا تاثر بھی اب بدل جائے گا۔

 

 

Share this article

Leave a comment