Friday, 29 November 2024


پی ایچ ڈیزکونوکریاں نہ ملناافسوسناک ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے بعد بھی نوکری نہ ملنا نظام تعلیم کی خامی ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے زیر اہتمام ہنر مندی کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نوجوانوں کو فنی تربیت کے سرٹیفیکٹ دینا ہمارے لئے چیلنج ہے، ملک کے 25 لاکھ نوجوانوں کو ہر سال نوکری درکار ہوتی ہیں، مستقبل کی ضروریات کو دیکھ کر اسکلز یونیورسٹی بنائی جارہی ہے جہاں ہنر سکھائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہمیں ہنر کے شعبے کو اہمیت دینی ہوگی اور جس شعبے میں بیرون ملک زیادہ روزگار ہے وہ ہنر سکھانے ہوں گے، ہمیں بہت سے ادارے بنانے تھے جو بدقسمتی سے نہ بن سکے، پی ایچ ڈیز کو نوکریاں نہ ملنا افسوسناک ہے، نظام تعلیم میں خامی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کے بعد بھی نوکری نہیں ملتی۔

 

Share this article

Leave a comment