Friday, 29 November 2024


اب زرداری کی باری ہے وہ اپناحساب دیں

اب زرداری کی باری ہے وہ اپناحساب دیں لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان سرخ روح ہو چکے ہیں، اب ذرداری صاحب کی باری ہے وہ اپنا حساب دیں۔ پاکستان کے سابق صدر آصف علی ذرداری کے اوپر جعلی بینک اکاونٹ کا مقدمہ ہے اور وہ اعلٰی عدلیہ کے سامنے پیش ہوتے ہیں ۔ایک بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ عبوری زمانت پر رہائی بھی حاصل کر چکے ہیں۔ سابق صدر کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے بلکہ نہ صرف اُنکا بلکہ ۷۲ افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے ،جس میں سابق وزیرِاعلٰی سندہ قائم علی شاہ اُنکے بھتیجے مراد علی شاہ سمیت پی پی پی کے چیرمین بلاول بھٹو ذرداری کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے تھے ،جو کہ ۷ جنوری کی پیشی میں عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہ بلاول معصوم بچا ہے انکا اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ یاد رہے کہ عمران خان کو عدالت نے صادق اور امین قرار دیا تھا۔

Share this article

Leave a comment