Friday, 29 November 2024


جائدادیں حلال اور ظاہر کیے ہوئے کاروباری آمدن سے بنائے:علیمہ خان

 

لاہور:وزیر اعظم عمران خان نیازی کی بہن علیمہ خان نے فرمایا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک جائدادیں جائز ذرائع اور ظاہرکردہ کاروباری آمدن سے بنائیںہیں۔
بین الاقوامی جائدادوں کے حوالے سے علیمہ خان نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ میرے بین الاقوامی جائدادوں کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ یہ جائدادیں غیرقانونی اور شوکت خانم کی ڈونیشن کے پیسے سے خریدے، ان تمام الزامات کو مسترد کرتی ہوں۔
اُنکا مذید کہنا ہے کہ شوکت خانم خیراتی اسپتال میری مرحوم والدہ کی یاد میں بنا ، اسپتال کو ملنے والے چندے کا آڈٹ مشہورعالمی فرم سے کرایا جاتا ہے، میں نے اپنی زندگی اس خیر کے کام کیلئے وقف کر دی ہے، میری جائیداد اور میرے فلاحی کاموں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، میں نے جائدادیںاپنی آمدن اور اپنے شوہر کی انکم سے بنائی ہیں۔ بے بنیاد اوربدنام کرنے والی مہم سے مجھے تکلیف پہنچائی جارہی ہے۔
عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ میںپچہلے20 سالوںسے ٹیکسٹائل کا کاروبارکرتی ہوں، میرے عالمی سطح پر ٹیکسٹائل کے خریدنے والے ہیں، میرے سالانہ ایکسپورٹ آرڈرزتقریباً 2 ارب روپے کے ہوتے ہیں،
میری ایکسپورٹ یا کاروبار ملک کی معیشت میں بھی حصہ ڈالتا ہے، دبئی کے اثاثوں کے لئے رقوم جائز بینکنگ ذرائع سے بھیجی گئیں، اس کے لیے دبئی میں بینک سے قرضہ لیا گیا، نیوجرسی کی جائیداد 14 کروڑ 5 لاکھ میں خریدی گئی، یہ اثاثہ بھی قانون کے مطابق ٹیکس ادا کر کے ظاہر کیا گیا، نیوجرسی کی جائیداد کے لئے جائز بینکنگ ذرائع سے پیسے بھیجے اور بینک سے قرض لیا، یہ اثاثہ کاروباری مقصد کے لئے خریدا گیا تھا، نیوجرسی کی جائیداد قانون کے مطابق ٹیکس ادا کر کے ظاہر کی گئی۔
 

 

Share this article

Leave a comment