Friday, 29 November 2024


اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ناصر جمشید کی برطانوی عدالت میں پیشی

 

اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ناصر جمشید کی برطانوی عدالت میں پیشی اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث پاکستانی اوپنر ناصر جمشید اور دو ساتھی آج برطانوی عدالت میں شروع ہونے والے کیس کی ابتدائی سماعت میں پیش ہوں گے۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصر جمشید ، یوسف انور اور محمد اعجاز کے خلاف اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، 19 دسمبر کو تینوں ملزمان پر فردجرم عائد کرتے ہوئے انہیں آج طلب کیا تھا، نوٹس کے تحت تینوں ملزمان کو مانچسٹر میجسٹریٹس کورٹ میں شروع ہونے والی ابتدائی سماعت میں پیش ہونا ہے۔ پی ایس ایل 2017 کے آغاز میں ہی سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کے نام سامنے تھے جب کہ ناصر جمشید پر سہولت کاری کا الزام عائد کیا گیا تھا، اس اسکینڈل کے سامنے آنے پر ناصر جمشید، یوسف انور اور محمد اعجاز فروری 2017 میں انگلینڈ میں گرفتار ہوئے، بعدازاں ضمانت پر رہائیپانے میں کامیاب ہوگئے۔

 

Share this article

Leave a comment