Friday, 29 November 2024


لینڈ سلائیڈنگ سے 8افراد ہلاک

کوہستان: کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاڑی تباہ ہوگئی، اس نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور بہت سے افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق داسو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا ،جس کے نیچے ایک گاڑی دب گئی۔ اُس گاڑی میں 13 افراد سوار تھے۔

حادثے کی وجہ سے متعدد افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، فوری طور پر 8 لاشیں نکال کر داسو اسپتال منتقل کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق داسو سے برسبین کیمپ جارہی تھی جس میں مزدور سوار تھے۔ یہ مزدور کام سے واپسی اپنے گاؤں کی طرف جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

 

Share this article

Leave a comment