Thursday, 28 November 2024


بھائی والدہ سے زیادہ بیگم سے ڈرتے ہیں ، بہن کا انکشاف

 

بھائی والدہ سے زیادہ بیگم سے ڈرتے ہیں ، بہن کا انکشاف ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن کی بیٹی شوئیتا بچن نندا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی ابھیشیک بچن ہماری والدہ سے زیادہ اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔ ابھیشیک بچن نے حال ہی میں بالی ووڈ کے پروڈیوسر کرن جوہر کے شو”کافی ود کرن“ سیزن 6 میں اپنی بہن شوئینا نندا کے ساتھ شرکت کی جہاں دونوں بہن بھائیوں نے ایک دوسرے کے کئی رازفاش کیے۔ شو کے پرومو کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ریپڈ فائرراؤڈ کے دوران کرن جوہر نے ابھیشیک بچن سے سوال کیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں یا اپنی بیوی ایشوریا سے؟ ابھیشیک بچن نے جواب دیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ تاہم ان کی بہن شوئیتا نندا نے اپنے بھائی کے جھوٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک ایشوریا سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ شوئیتا کے حقیقت بیان کرنے پرابھیشیک گھبراگئے اور ان سے ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا یہ میرا ریپڈ فائر راؤنڈ ہے لہٰذا تمہیں جواب نہیں دینے چاہئیں۔

 

Share this article

Leave a comment