Friday, 29 November 2024


پسند کی شادی قتل میں بدل گئی

 

لاہور: سمن آباد کے علاقہ میں 40 سالہ کینیڈین خاتون کو مبینہ طور پر پھندے سے قتل کردیا ۔ کینیڈین خاتون نے کچھ سال قبل اسلام قبول کرکے لاہور میں سمن آباد کے رہائشی ناصر اقبال سے پسند کی شادی کی تھی۔ ان کا نام صفیہ ناصر رکھا گیا تھا اور اس شادی سے ان کا نو ماہ کا بیٹا بھی ہے تاہم اس کے علاوہ صفیہ ناصر کا کوئی خونی رشتہ دار پاکستان میں مقیم نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے اطلاع ملی کہ سمن آباد کے علاقے فرینڈز کالونی میں صفیہ ناصر خودکشی کی کوشش کررہی ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ صفیہ کی موت واقع ہوچکی تھی۔ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے پر پولیس کو شک گزرا کہ خاتون کو پھندہ دے کر قتل کیا گیا ہے اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سمن آباد پولیس کے مطابق فرانزک لیب ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment