Thursday, 28 November 2024


سندھ مدرسہ یونیورسٹی کےطالبعلموں کے وفد کامطالعتی دورہ

 

سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے طالبعلموں کا وفد نیشنل لیڈرشپ 2019 کے سلسلے میں اسلام آباد کے ایک ہفتے کے مطالعتی دورے پر اتوار کو اسلام آباد روانہ ہوگا۔ دورے کے دوران طالبعلم نامور حکومتی شخصیات اور اہم سرکاری اداروں کے سربراہان سے ملاقات کرنے کے علاوہ اسلام آباد کی اہم جامعات کا دورہ بھی کریں گے۔یہ طالبعلموں کا چوتھا گروپ ہے جو اس پروگرام پر دارلحکومت کا مطالعتی دورہ کررہا ہے۔
اس سلسلے میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس سینیٹ ہال میں منعقد کیا گیا۔ جس میں دورے کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عل شیخ نے کہا کہ نیشنل لیڈرشپ پروگرام کا اہم مقصد ہے کہ مستقبل کے لیڈڑز کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھاراجائے۔کیونکہ اس طرح کے دورے طالبعلموں کی تعلیم کا اہم حصہ ہیں۔دورے کے دوران طالبعلموں کوملکی لیڈرز سے براہ راست بات کرنے اور قومی اداروں اور اہم جامعات کے امور سے واقف ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے تربیتی مواقعے طالبعلموں کی حقیقی زندگی میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ایس ایم آئی یو اپنے طالبعلموں کیلئے عالمی سطح پر انٹرنیشنل ایکسپوڑرپروگرام بھی منعقد کررہا ہے جو کہ 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔ جس کے ذریعے طالبعلم ابتک برطانیہ، چین، ملائیشیا اور ترکی کے دورے کرچکے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment