Friday, 29 November 2024


سونا سستا ہوگیا

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالرکے اضافے سے 1285 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50روپے اور 43 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر67150روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر57557روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 880 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 754 روپے 45 پیسے پرمستحکم رہی ہے۔

Share this article

Leave a comment