Thursday, 28 November 2024


’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر کی تیاری شروع

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) امریکی فوج نے فوجیوں کو دھماکے سے بچانے کے لیے ’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔ ہلکا اور چپکنے والا یہ وال پیپر باآسانی فوجی اپنے ساتھ لے کر چل سکیں گے تاکہ اسے دیواروں پر لگا کر دھماکے کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔ اس وال پیپر پر سخت مواد کیولار فائبر کی پتلی تہہ لگی ہو گی۔ کیولار فائبر کی تہہ سے دھماکے کے نتیجے میں دیوار کے جو ٹکڑے اڑتے ہیں ان میں بھی کمی واقع ہو گی۔

 

اس وال پیپر کا نمونہ جمعرات کو امریکی وزارت دفاع میں ایک نمائش میں پیش کیا گیا تھا۔

رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں تحقیق کار جسٹن برونک کا کہنا ہے: ’عمارت کے اندر کی دیوار پر کچھ لگا کر دھماکے کی صورت میں ٹکڑے اڑنے میں کمی لانے کا یہ طریقہ نیا نہیں ہے۔‘ تاہم ان کا کہنا تھا: ’اس وال پیپر کے بارے میں جو بات نئی ہے وہ یہ ہے کہ اس کوغیر تکنیکی یونٹ کے فوجی باآسانی اور بہت جلدی دیوار پر لگا سکتے ہیں۔ اس سے فوجیوں کو کافی فائدہ ہو گا۔‘

 

یہ ’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر امریکی فوج کی جانب سے 100 ایجادات کی نمائش میں سے ایک تھا۔ امریکی فوج کی انجینیئر کور کے ترجمان نِک بون نے کہا کہ امید ہے کہ ’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر سے جانیں بچائی جا سکیں گی۔

Share this article

Leave a comment