Friday, 29 November 2024


سندھ حکومت کالاپتہ افرادکیس حل ہونےکادعویٰ

 
محکمہ داخلہ سندھ نے جبری گمشدہ اور لاپتا افراد کے 86 فیصد معاملات حل ہونے کا دعوی کیا ہے۔

یورپی یونین کے مطالبے پر محکمہ داخلہ سندھ نے لاپتہ افراد کی رپورٹ تیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر سے 86 فیصد لاپتا افراد کے کیس حل ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سندھ سے مجموعی طور پر 3758 افراد گمشدہ اور لاپتا ہوئے جن میں سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 3258 افراد کا پتہ لگالیا ہے اور اب صرف 520 لاپتہ افراد کے کیس حل طلب ہیں۔

156 لاپتہ افراد کے کیسز مسنگ پرسنز کمیشن میں اور 364 جبری گمشدہ افراد کے مقدمات ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق 23 لاپتا افراد کے اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے فی خاندان معاوضہ بھی دیا گیا ہے اور سندھ حکومت نے دیگر صوبوں سے لاپتہ و جبری گمشدہ ہونے والے افراد کے کیسز بھی حل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپین یونین نے پاکستان سے جبری گمشدہ اور لاپتا افراد کی رپورٹ طلب کی ہے جس پر وفاقی حکومت کی جانب سے چاروں صوبوں کو تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سندھ حکومت کی جانب سے یہ رپورٹ وفاقی حکومت کو بھیجی جائے گی۔
 
 

 

Share this article

Leave a comment