Friday, 29 November 2024


کراچی میں ایک بارپھربارانِ رحمت برس پڑی

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیزبارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔

زرائع کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر ابرِرحمت برس پڑی، کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن معمار، فیڈرل بی ایریا، غریب آباد، لیاقت آباد، بہادر آباد، کار ساز، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ کراچی، سہراب گوٹھ، سپرہائی وے، نارتھ ناظم آباد، سولجر بازاراوراولڈ سٹی ایریا میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جب کہ سڑک پر پھسلن کے باعث ایک درجن سے زائد موٹر سائیکل سوار بھی گر کرزخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش صدر میں 18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ ایئرپورٹ 16.4، فیصل بیس 12، سرجانی 11.8، موسمیات 11.3 لانڈھی 6.5، گلستانِ جوہر 6، ناظم آباد 4، نارتھ کراچی 3، مسرور بیس پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سے آنے والی ٹھنڈی ہوا کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم تیزبارش کا کوئی امکان نہیں۔

 

Share this article

Leave a comment