Thursday, 28 November 2024


کشمیریوں کی یومِ یکجہتی کےلئےعام تعطیل کااعلان

 

حکومت سندھ نے کشمیر ڈے کے موقع پر صوبےبھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر تمام صوبائی محکموں، خودمختارکارپوریشنز، نیم و سرکاری اداروں اور لوکل کاؤنسلز میں عام تعطیل ہوگی۔

5 فروری کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment