Friday, 29 November 2024


برطانیہ میں یخ بستہ ہواﺅں کاراج،آج سردترین دن کی پیشنگوئی

برطانیہ: برطانیہ میں شدید برف باری، آج اتوار کو سال کی سرد ترین رات ہوگی،کینیڈا میں ٹھنڈ خون جما رہی ہے، تاہم امریکا میں برفباری کا زور ٹوٹنے لگا۔ لیکن سردی سے ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہوگئی۔ دو سو سے زائد افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ دنیا بھر میں ٹھنڈ ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔

برطانیہ شدید برفباری اور بارشوں لپیٹ میں ہے۔ ولشائر، ہیمشائر، سسیکس، کینٹ اور لندن میں شدید ٹھنڈ سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔ پروازیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ کردی گئی۔ اسکول، کالجز، دفاتر بازار سب بند ہیں۔ جبکہ اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

دوسری جانب کینیڈا میں برفانی طوفان نے سب جمادیا۔ ٹورنٹو میں پارہ منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ ادھر امریکا میں خون جما دینے والی شدید سردی کی لہر سے ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہوگئی۔

Share this article

Leave a comment