Friday, 29 November 2024


15 سالہ لڑکی رمشا وسان کے قتل کیس میں اہم پیش رفت

سندھ کے شہر خیرپور میں کاروکاری کی قبیح رسم کی بھینٹ چڑھنے والی 15 سالہ لڑکی رمشا وسان کے قتل کیس کے مرکزی ملزم ذوالفقار وسان نے گرفتاری پیش کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 15 سالہ رمشا وسان قتل کیس کے مرکزی ملزم ذوالفقار وسان نے گزشتہ رات خیرپور پولیس کو گرفتاری پیش کر دی۔

پولیس نے گزشتہ روز تفتیش کے لیے ایک باروچی کو بھی حراست میں لیا تھا۔

ملزمان نے 6روز قبل رمشا وسان نامی 15 سالہ لڑکی کو سیاہ کاری کے الزام میں 9 گولیاں مار کے قتل کیا تھا۔

میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر پولیس نے ذولفقار وسان سمیت دیگر 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جن میں سے ایک ملزم دو روز قبل گرفتار ہوچکا ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی سکھر اقبال دارا نے بھی ذوالفقار وسان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

ملزم ذوالفقار وسان پر پہلے بھی سیاہ کاری کے الزام میں 3 لڑکیوں کو قتل کرنے کا الزام ہے اور وہ پولیس کو قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

Share this article

Leave a comment