Friday, 29 November 2024


اسلامی فوجی اتحادبرائےانسداددہشت گردی میں اہم کرداراراداکرنےکیلیےتیار

اسلام آباد: پاکستان سعودی حکومت کے زیر اہتمام اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی میں اہم کردارار ادا کرنے کیلیے تیارہے تاہم ایران اور سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات میں  توازن برقرار رکھنے کا خواہشمند بھی ہے۔

اعلی حکومتی اہلکار کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گزشتہ روز سابق آرمی چیف  نے وزیراعظم عمران خان ، وزیرخارجہ شاہ محمود اور چئیرمیں سینٹ صادق سنجرانی سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

زرائع کے مطابق راحیل شریف اسلامی اتحاد کے حوالے سے سعودی حکام کا اہم پیغام لائے ہیں اور اس بارے میں سعودی ولی عہد کے دو روزہ دورے میں تفصیلی بات چیت کا امکان ہے۔

 

Share this article

Leave a comment