Thursday, 28 November 2024


حیدرآبادکے کاری موری کالج کو یونیورسٹی کادرجہ دلوائیں گے،جام خان شورو

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) صوبائی وزیرلائیواسٹاک اینڈفشریز جام خان شورو نے کہاہے کہ سندھ میں تاریخی حیثیت کے حامل او1917ءمیں قائم ہونے والے 30 ایکڑ پرمشتمل گورنمنٹ کالج کاری موری حیدرآباد کویونیورسٹی کادرجہ دلانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی جس کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورپارٹی کے کوچئیرمین آصف علی زرداری سے بھی اس سلسلے میں اقدامات کی درخواست کی جائے گی۔

 

ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج کاری موری کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے نہ صرف تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیابلکہ مختلف مقامات پر 11 یونیورسٹیز بھی قائم کیں مگرافسوس کی بات یہ ہے کہ یہ تاریخی کالج یونیورسٹی کادرجہ ملنے سے محروم رہامگراب اللہ کی مدداورآپ کی دعاﺅں سے ہم حیدرآباد کے کاری موری کالج کو یونیورسٹی کادرجہ دلوائیں گے۔

 

قبل ازیں گورنمنٹ کالج کاری موری کے پرنسپل پروفیسر خالدنے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کالج کے تاریخی پس منظراورکارکردگی سے متعلق تفصیلات بتائین۔اس موقع پرپروفیسرنذیرقاسمی ،پروفیسراقبال قریشی سمیت دیگر شرکاءنے بھی خطاب کیا۔

 

Share this article

Leave a comment