Friday, 29 November 2024


فرانس میں کتوں کے زیادہ بھونکنے پر مالک پر جرمانہ ہوگا

پیرس: فرانس میں کتوں کے بھونکنے پر پابندی عائد کردی گئی، کتے کے زیادہ بھونکنے کی صورت میں مالک کو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناردرن فرانس کے میئر کتوں کے زیادہ بھونکنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کتا زیادہ بھونکتا پایا گیا تو مالک کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے گا

فرانس کے میئر کے اس اقدام کو تنظیم اینی مل فریڈم کی جانب سے سراہا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ میئر کی جانب سے کیے جانے والے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔ میئر فرانس جین پیری ایسٹن کی جانب سے کہا گیا ہے مالک اپنے پالتو کتوں کے بھونکنے پر نظر رکھیں تاکہ کوئی دوسرا شہری کی نیند میں خلل پیدا نہ ہو بصورت دیگر 60 سے68 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ فرانس کے میئر نے واضح کیا کہ یہ پابندی کتوں پر عائد نہیں کی گئی ہے نہ ہی پالتو جانور کے پالنے پر جرمانہ ہوگا صرف زیادہ بھونکنے پر کتوں کے مالک کو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جین پیری ایسٹن نے کہا کہ یہ قصبہ کتوں کے خلاف نہیں ہے لیکن جب آپ انہیں پالنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کی تربیت بھی کریں۔ اسی ماہ کے شروع میں مقامی کونسل کی منظوری سے جاری کیے گئے

حکم نامے کے مطابق مالک کے کسی قریبی دکان میں جانے کی صورت میں کتوں کو بند جگہوں پر چھوڑ کر جانے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ شکایت کی صورت میں مالک کو ہر صورت جرمانہ ادا کرنا ہوگا، یہ حکم نامہ ایک رہائشی عورت کے خلاف گاوّں والوں کی شکایت کے بعد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کا گولڈن ریئریور نسل کا چارلی نامی کتا سب سے اونچا بھونکنے کا عالمی ریکارڈ رکھتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment