Friday, 29 November 2024


جامعہ کراچی بعنوان”ٹریفک حادثات اور ان کی وجوہات“پرسیمینارکل ہوگا

جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ اور نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کے اشتراک سے ایک روزہ آگاہی واک اور سیمینار بعنوان: ”ٹریفک حادثات اور ان کی وجوہات“ بروز جمعرات21 فروری 2019 ءکوصبح 9:00 بجے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔جبکہ صبح 8:30 بجے سلورجوبلی گیٹ تا آرٹس آڈیٹوریم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی قیادت میں آگاہی واک ہوگی۔

بعدازاں ڈاکٹر محمد اجمل خان سیمینار کی صدارت کریں گے جبکہ ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس محمد سلیم مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید علی مہرمہمان اعزازی ہوں گے۔آغاخان یونیورسٹی کے پروفیسر ونیوروسرجن ڈاکٹر رشید جمعہ کلیدی خطاب کریں گے۔

دیگرمقررین میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف سول اینڈ پیٹرولیم انجینئرنگ ڈاکٹر میر شبر علی،انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈٹیکنالوجی اسلام آباد کے ڈاکٹر عمر قریشی ،ایس ایس پی سندھ پولیس ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو،پیٹرول آفیسر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس عمرتفضل اور جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان زبیر شامل ہیں۔سیمینار کے اختتام پرطلباوطالبات کے لئے کوئز اور تقریری مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment