Thursday, 28 November 2024


اٹک میں پہلا ڈیجیٹل سنیما۔


پشاور: پاکستانی فلموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث اب اٹک میں پہلا ڈیجیٹل سنیما کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلموں کے معیار میں بہتری اور ان کی کامیابی کے بعد شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اٹک میں پہلا ڈیجیٹل سنیما کھولا جائے گا۔سنیما مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث سنیما اسکرین کی ڈٰیمانڈ 25 سے بڑھ کر 160 تک جاپہنچی ہے جس میں پنجاب کا بڑا کردار سامنے اآیاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے اٹک کے حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے سنیما انڈسٹری کے حوالے سے وہاں کوئی مثبت سرگرمی نہیں دیکھی گئی تھی۔اٹک میں پے اے سی سنیما کا افتتاح نومبر میں ہوا تھا جس کو مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا، سنیما انڈسٹری اس سے قبل کبھی بھی اٹک کی ثقافت کا حصہ نہیں رہی ہے۔پچھلے دوماہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں سنیما انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کے لیے بل بورڈز اور بینر ا?ویزاں کردئیے گئے ہیں ایک اور سنیما ڈیفنس کے علاقے میں کھولے جانے کے لیے جگہ تلاش کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ طے کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ڈولبی 7.1 سسٹم لگایا جائے گا جبکہ سنیما میں 350 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔منیجر پے ای سی سنیما ظفر اقبال کے مطابق ان سنیماو¿ں کی افتتاحی حقیقت یہ ہے کہ لوگوں نے پاکستان میں فلم مارکیٹ کی صلاحیت کا احساس شروع کردیا ہے اور آنے والے چند سالوں میں پاکستانی سنیما انڈسٹری کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

Share this article

Leave a comment