Thursday, 28 November 2024


بچوں کو پولیو کے قطرے کیوں نہیں پلائے؟ فواد خان نے خاموشی توڑدی

 

اداکار فواد خان نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر اپنے خلاف مقدمہ درج کئے جانے پر خاموشی توڑ دی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں فواد خان کے خلاف بچوں کو پولیو کے قطرے نا پلانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ پاکستان میں پولیو مہم کے فوکل پرسن بابر عطا نے سوشل میڈیا پر فواد خان کی اہلیہ صدف کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا 146146مسزفواد خان اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک کا ہر بچہ پولیو سے محفوظ رہے۔ 145145 تاہم اب اس حوالے سے فواد خان کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جس وقت پولیوٹیم ان کے گھر آئی اس وقت فواد خان اور ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ فواد خان ان دنوں پاکستان میں موجود نہیں ہیں وہ 13 فروری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیےدبئی گئے تھے اور اس وقت وہ امریکا میں ہیں۔ انہیں ایف آئی آر سے متعلق میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے۔ فواد خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں جاری پولیو مہم کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اس کے علاوہ وہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ہدایات سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ میری بیٹی کو حفاظتی ٹیکے وقت پر لگائے جاتے ہیں اور اس کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ فواد خان اس واقعے کے خلاف ان کی شہرت کو ٹھیس پہنچانے پر مناسب کارروائی کرنے کا مکمل اختیار رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور کے فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں پولیو رضاکاروں کے ساتھ تعاون نا کرنے پر فوادخان سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اداکار کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا گیا تھا اور سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا

 

Share this article

Leave a comment