Friday, 29 November 2024


سندھ سرکارنےینگ ڈاکٹرزکی سن لی

سندھ کابینہ نے سرکاری ڈاکٹروں کی تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹروں کے برابر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

سندھ کابینہ نے سرکاری ڈاکٹروں کے لیے سیلری پیکج پنجاب کے برابر کرنے کی منظوری دیدی ہے، کابینہ کے فیصلے کے مطابق اب قانون سازی ہوگی جس کے تحت سیلری کا اضافہ صحت، تعلیم اور دیگر اداروں میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید ڈاکٹروں کو مقرر کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نئے ڈاکٹروں کی نئی بھرتی مخصوص اسپتالوں میں ہوگی اور وہاں سے ٹرانسفر نہیں ہوسکے گا، نئی سیلری کا اطلاق فروری سے ہوگا جب کہ 15 ہزار فی ماہ تمام ہاؤس افسران کو اضافی دیا جائے گا اور محکمہ صحت تمام ڈاکٹروں کے سیلری اسٹرکچر پر نظر ثانی کرے گا۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان تمام الاؤنسز اور تنخواہوں کے جائزے کے بعد 5.6 بلین روپے سالانہ خزانے پر بوجھ ہوگا، کابینہ کے بیشتر ممبران نے ڈاکٹروں کی تنخواہ بڑھانے کو پرفارمنس یا اچھی کارکردگی سے منسوب کرنے کی تجویز دی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment