Friday, 29 November 2024


بھارتی جارحیت جاری،شہری علاقوں پرگولہ باری سےمتعددمکانات تباہ

راولا کوٹ: پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب ملنے کے بعد بھی بھارتی فوج کا جنگی جنون ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور لا ئن آف کنٹرول پر سول آبادی کو بھاری تو پخانے سے نشانہ بنا رہی ہے جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں

جبکہ رہا ئشی زخمی ہوئے۔ صبح 3 بجے بٹل، منڈوہل، چھتروٹہ،سلوئی،جھاوڑہ،بائیں، ککوٹہ کی سول آبادی پر مارٹر گو لے داغے گئے جس کے بعد سیکٹر کے علاقوں میں آمدورفت کا سلسلہ منقطع ہو کر رہ گیا

جبکہ گولہ باری سے ما ل مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ بھارتی جنگی جنون کے جواب میں پاک فوج بھی بھر پور کاروائیاں کر رہی ہے تا ہم صرف فو جی چو کیوں کو ہی نشانہ بنا یا جا رہا ہے تا کہ عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔

Share this article

Leave a comment