Friday, 29 November 2024


سندھ حکومت نجی اسکولوں کا وجود ختم کرنا چاہتی ہے

کراچی: سندھ حکومت نجی اسکولوں کا وجود ختم کرنا چاہتی ہے۔ یہ بات پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (پسما) کے چیئرمین شرف الزماں نے پسما کے زونل آفس کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے نئی رجسٹریشن بند کردی گئی ہے اور تجدید کے عمل کو مشکل بنا دیا گیا ہے جبکہ خفیہ طور پر نجی اسکولوں سے حلف نامے لئے جا رہے ہیں۔ پسما نے ہمیشہ پرائیویٹ اسکولوں کے مسائل کے حل کے لئے اجتماعی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی ان کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
شرف الزماں نے کہا کہ پسما نے پورے پاکستان کے نجی تعلیمی اداروں کے بجلی کے بلوں کو کمرشل سے ڈومیسٹک کرانے کیلئے 17سال تک کے ای ایس سی اور کے الیکٹرک سے جنگ لڑی، جس میں ہمیں کامیابی ہوئی۔

 

Share this article

Leave a comment