Thursday, 28 November 2024


8 انکوائریوں میں کچھ نہیں نکلا تونویں بارانکوائری کیوں کی؟ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے ایما پر ن لیگ کی حمایت یافتہ ہائی وے کے ٹھیکیدار کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے افسروں نے سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔ جعلی درخواستیں دینے والے شخص کو کیوں گرفتارنہیں کیا،عدالت نے ٹھیکیدار کے خلاف جعلی درخواستیں دینے والے شخص کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے19 مارچ تک اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امیر بھٹی نے فیصل آباد کے رہائشی اکبر علی ٹھیکیدارکی درخواست پرسماعت کی۔جستس امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ جب ایک ہی شخص کی 8 مرتبہ درخواست پر انکوائری میں کچھ نہیں نکلاپھر نویں مر تبہ اس شخص کی درخواست پر کاروائی کیوں کی؟ کیوں محکمہ اینٹی کرپشن ایک شخص کے ہاتھوں بلیک میل ہورہاہے۔

\ڈائریکٹر اینتی کرپشن نے کہا کہ یہ ہماری غلطی ہے۔ جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ انہی غلطیوں کی وجہ سے ترقیاتی کام رک گئی ہیں۔ دوران سماعت چیف انجینئر کی بھی جسٹس امیر بھٹی نے سرزنش کی اور کہا کہ آپ اپنی افسری چھوڑیں اور کام کریں

Share this article

Leave a comment