کراچی: پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہونے جا رہا ہے جس میں پہلا کو میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے میچ میں بلے بازوں اور بولرز کا سخت امتحان کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پلے آف مرحلے کیلئے فیلڈباﺅنڈریز کی لمبائی بڑھا کر70 یارڈ یعنی (تقریباً 64 میٹر) کر دی گئی ہے اور آﺅٹ فیلڈ کو بھی سست کر دیا گیا ہے ۔
اس سے قبل کراچی میں کھیلے جانے والے تمام میچوں میں باﺅنڈری کی لمبائی کہیں 53 یارڈ تھی تو کہیں 57 یارڈ تھی اور سب سے زیادہ لمبائی صرف 60 یارڈ یعنی (تقریباً 54 میٹر) تھی جو بلے بازوں کے حق میں معاون ثابت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے میچز کو مزید سنسنی خیز بنانے کیلئے باﺅنڈری کی لمبائی میں اضافہ کیا ہے اب بلے بازوں کو چھکے اور چوکے لگانے کیلئے جاندار شاٹس کھیلنا ہوں گی۔