Friday, 29 November 2024


سندھ اسمبلی،اسکولوں میں سندھی پڑھانےسےمتعلق قرارداد منظور

کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں سوا دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں اپوزیشن اراکین شریک نہیں ہوئے،ایوان نے پرائیوٹ ممبر ز ڈے کے موقع پر پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ماروی راشدی کی ایک قرارداد جونجی و سرکاری اسکولز میں لازمی سندھی پڑھانے سے متعلق تھی منظور کرلی،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ اگر مادری زبان بچوں کو نہ سکھائی جائے تو انکی صلاحیتوں میں کمی آجاتی ہے، پیپلز پارٹی کی ہیر اسماعیل سوہو نے کہا کہ نجی وسرکاری اسکولز میں اردو سندھی کی لازمی تدریس کویقینی بنایاجانا ضروری ہے۔

Share this article

Leave a comment