Friday, 29 November 2024


کرائسٹ چرچ دہشتگردی، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں پاکستانیوں کی شہادتوں کے سوگ میں کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا، میتوں کی حوالگی کل سے شروع ہو گی۔ نیوزی لینڈ میں‌ دہشتگردی کے تناظر میں‌اسلام فوبیا کے سدباب کیلئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
 
وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کےوزیرخارجہ سے ٹیلی فون پربات چیت ہوئی، انھوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ مساجد میں فائرنگ کے واقعات 36 منٹ کے درمیان رونما ہوئے جس میں 50 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں کل ورثا کےحوالے کی جائیں گی، ایک زخمی پاکستانی ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
 
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جرات کا مظاہرہ کرنے والے نعیم راشد کو یوم پاکستان کے موقع پر قومی اعزاز سے نوازا جائے گا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ واقعے پر پیر کو سوگ کے طور پر پاکستان کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ انھوں نے بتایا کہ انکی ترکی کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے جس کے دوران فیصلہ ہوا ہے کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے، او آئی سی اجلاس 22 مارچ کو استنبول میں منعقد ہو گا۔ اس اجلاس کا بنیادی مقصد مسلم امہ کو واقعے کے بعد اکھٹا کرنا ہے اور اسلام فوبیا کے سدباب کے لیے مسلمان ممالک کے کردار پر مشاورت ہو گی۔
 

Share this article

Leave a comment