Friday, 29 November 2024


سانحہ نیوزی لینڈ کیخلاف پی ٹی آئی کی ریلی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کےزیر اہتمام نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے نتیجے میں پچاس مسلمانوں کی شہادت کے خلاف پیر کو مذمتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی ہمشیرہ سینیٹر سیمی ایزدی اور پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر فوزیہ ارشد بھی شریک تھیں۔ ریلی کے شرکاء پریس کلب سے سپر مارکیٹ تک گئے اور شہدا کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔عورت فائونڈیشن کے زیراہتمام شہدا کی یاد میں موم بتیاں بھی روشن کی گئیں۔

Share this article

Leave a comment