Friday, 29 November 2024


مقبوضہ کشمیرمیں پھر ہڑتال

سری نگر: بھارت کی جانب سے دو روز قبل حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگائی گئی تھی جس کے خلاف حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ وادی میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نا ہونے کے برابر ہے۔

جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حریت رہنماوں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کی جماعتوں پر پابندی کشمیریوں کی جدوجہد کے خلاف بھارت کاانتقامی حربہ ہے۔ جبکہ اس سے قبل بھی بھارت کی طرف جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی لاگائی جا چکی ہے۔

Share this article

Leave a comment