Friday, 29 November 2024


دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ میں یوم پاکستان کانفرنس اورتقریب ختم بخاری

کراچی:دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں یوم پاکستان کانفرنس اور تقریب ختم بخاری کا انعقاد کیا گیا جس میں سند فراغت حاصل کرنے والے514طلبہ کو دستار فضلیت دی گئی جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم ،شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری, وفاقی وزیر فیصل واوڈا،ایم این اے عطاء اللہ ایڈوکیٹ ،ایم پی اے ملک شہزاد اعوان، ڈاکٹر سعید آفریدی ،قاری شیر افضل ،مولانا اورنگزیب فاروقی۔مولانا انوار الحق انڈونیشیاء،تھائی لینڈ کے سفارتی حکام نے شرکت کی ۔

بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس شیخ الحدیث عبدالحمید خان غوری نے دیا۔سند فراغت حاصل کرنے والے514طلبہ کو دستار فضلیت دی گئی جس میں حفظ قرآن 90 پی ایچ ڈی فقہ 19 عربی ادب پی ایچ ڈی 14جبکہ درس نظامی کے 264طلبہ شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ مدارس دینیہ تعلیم کے مشن کو دنیا بھر میں عام کررہے ہیں۔مفتی تقی عثمانی پر حملہ لمحہ فکریہ ہے حکومت نےعلما اور مفتی صاحبان کی سکیورٹی واپس لے لی ہے ۔پہلے دو سکیورٹی گارڈز تھے اب ایک کردیا ۔

میں نے آئی جی سندھ کو 100کالز کیں ۔آئی جی سندھ نے ایک کال کا بھی جواب نہیں دیا ۔ہم مطالباءکرتے ہیں کہ آئی جی کو ہٹایا جائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہاکہ مدارس کے غیر ملکی طلبا کے ویزا مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے مجھ سے کچھ عرصے قبل کچھ الفاظ نکلےاگر کسی مسلمان کی دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں انہوں نے کہا کہ مدارس دین کی خدمت کررہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment