Friday, 29 November 2024


نقیب اللہ قتل کیس، رائو انوار پرفردجرم عائد

کراچی:انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں رائو انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائدکر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے انسداد دیشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں رائو انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے11 اپریل کہ کیس کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور عینی شاہدین کا بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹرٹ کو بھی طلب کر لیا۔ خیال رہے کے نقیب اللہ قتل کیس میں افسران سمیت 13 پولیس اھلکار عدالتی رییمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ رائو انوار اور ڈی ایس پی قمر سمیت 5 ملزمان ضمانت پر ہیں۔

Share this article

Leave a comment