Friday, 29 November 2024


ہمارے تمام مسائل کا حل تعلیم میں پوشیدہ ہے،خورشید شاہ

پنو عاقل لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماورکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ اور آئی بی اے سکھر کےوائس چانسلر پروفیسر نثار صدیقی نے پنوعاقل کے گائوں حسین کلوڑ میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر ہونے والے اسکول کا افتتاح اور تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ میں انقلابی تبدیلی نظر آرہی ہے، امریکی عوام کے تعاون اور حکومت سندھ کے اشتراک سے یہ اسکول تعمیر ہوئے ہیں، علم بہت بڑی نعمت ہے، آپ خوش نصیب ہیں کہ تقریب میں بچیاں بھی موجود ہیں، ان بچیوں کی ملک کو ضرورت ہے۔
 
ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہم نے ملک کی آدھی آبادی کوبھلا رکھا تھا، ملک میں جمہوری حکومت قائم ہوئی توذوالفقار علی بھٹو نے تعلیم پر توجہ دی۔ تعلیم بالغان کا پروگرام شروع کیا تاکہ شعور آئے اور لوگ اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں کیونکہ تعلیم تمام مسائل کو حل کرنے کا ذریعہ ہے، تحریک پاکستان چلانے والے سب پڑھے لکھے لوگ تھے۔تعلیم نے انھیں آزاد وطن بنانے کی سوچ دی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ لوگ درخت لگانے کو تیار نہیں باتیں سم کرتے ہیں عملی کام نہیں کرتے۔ 1947 میں 3کڑور کی آبادی تھی، زمین اور دریا یہی تھے مگر آج آبادی 22 کڑور ہوگئی ہے، 70 سال میں 19 کڑور کی آبادی بڑھی ہے اور 2040 میں 40 کڑور کی آبادی ہوگی۔تعلیم نہ ہونے کے باعث آبادی بڑھ رہی ہے، ہمارے تمام مسائل کا حل تعلیم میں پوشیدہ ہے، تعلیم کا مطلب کتاب پڑھنا نہیں بلکہ علم حاصل کرنا ہے۔ ماضی میں 1 ہزار لوگوں پر 8 سے 10 ہزار درخت تھے، آج 8 سے 10ہزار کے بجائے صرف ۱1 ہزار درخت مشکل سے ہونگے اور یہ سب تعلیم کے میدان میں پیچھے ہونے کے باعث ہو رہا ہے۔ سیاسی اختلافات و سوچ اپنی جگہ مگر تعلیم کے فروغ پر کوئی اختلاف نہیں ہونا چاہئیے۔
 
آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نثار صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں عام تاثر ہے کہ روزگار کا مطلب سرکاری نوکری ہے، اس تاثر کو ہمیں ختم کرنا ہو گا، سرکارین ملازمتیں 10 فیصد اور پرائیویٹ سیکٹر میں ۹۰ فیصد ملازمتیں ہیں،ہمیں نجی سیکٹر میں اپنے بچوں کو ملازمت دلانے کے لئیے اچھی تعلیم دینی ہو گی۔ہمیں بچوں کو میرٹ پر پڑھانا چاہیئے، ہمیں اپنے بچوں کوآنیوالے مشکل وقت کے چیلنجزسے نمٹنے کے قابل بنانا ہے،تقریب سے ڈائریکٹر ایجوکیشن سکھر ریجن عبدالعزیز ہکڑو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شہباب الدین انڈہڑ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ لاڑکانہ سے نمائندے کے مطابق سندھ یونیورسٹی کیمپس لاڑکانہ کے ایم اے اور بی ایس انگلش کے طلبہ و طلبات کی جانب سے لٹریچر فیسٹیول کی تقریب بیگم نصرت بھٹو ہال مین منعقد کی گئی
 
جہاں طالبات نے ثقافتی لباس پہن کر ٹیبلوز پیش کش کہ خوب داد حاصل کی جبکہ طلبہ نے موضوعات پر کتابوں کا اسٹال بھی لگایا گیا جہاں طلبہ و طالبات نے بری تعداد میں شرکت کرکہ خریداری کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے ملک و قوم کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک اس خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بہت بڑا منصوبہ ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق سی پیک میں 9لاکھ ملازمتیں ہیں، اگر آپ محنت کرکے کامیاب ہونگے تو وہ ملازمتیں آپ کو بھی مل سکتی ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ پہلے سندھ میں دو جامعات تھیں لیکن اب 50 سے زائد سرکاری و نجی جامعات ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کو کاپی اور سفارش کے کلچر کا خاتمہ کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔ تقریب سے سندھ کے نامور شاعر عبدالغفار تبسم، نامور مصنف عیسیٰ میمن اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں میئر محمد اسلم شیخ، رضوان گل کے علاوہ ادیبوں، شاعروں، کیمپس کے اساتذہ، طلبہ و طالبات سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Share this article

Leave a comment