Friday, 29 November 2024


تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، ٹاس جیتنے پر ہم بھی بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ محمد حسنین باصلاحیت باؤلر ہے اور ہمیں ان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔ سیریز کے تیسرے میچ کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا نے اپنی اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں۔ پاکستان نے فہیم اشرف اور محمد عباس کی جگہ جنید خان اور عثمان خان شنواری کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔ آسٹریلیا نے جے رچرڈسن اور نیتھن کاؤلٹر نائیل کی جگہ پیٹ کمنز اور جیسن بہرن ڈروف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ شعیب ملک(کپتان)، شان مسعود، امام الحق، عمر اکمل، حارث سہیل، محمد رضوان، عماد وسیم، جنید خان، محمد حسنین، عثمان خان شنواری اور یاسر شاہ شامل تھے۔ آسٹریلیا: ایرون فنچ(کپتان)، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈزکومب، مارکس اسٹوئنس، گلین میکس ویل، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، جیسن بہرن ڈروف، نیتھن لایون اور ایڈم زیمپا پر مشتمل تھی۔

Share this article

Leave a comment