Friday, 29 November 2024


پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنزکومحفوظ اورمؤثربنایا، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امن مشنزکی حفاظت کے لیے ٹریننگ، لاجسٹک نظام کوبہتربنایا جائے۔
 
نیویارک میں امن مشنزکارکردگی اورشراکت داروں کے درمیان تعاون پر اجلاس پاکستان، چین، مراکش، انڈونیشیا اورمصرکی جانب سے بلایا گیا۔
 
پاکستان اقوام متحدہ میں امن مشن میں دستے بھیجنے والے ممالک کے گروپ کا کوچیئر ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنزکومحفوظ اورمؤثربنانے پرزوردیا۔
 
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، پولیس نے امن مشنزمیں اہم خدمات سرانجام دیں، اقوام متحدہ پاکستان اوردیگرممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھائے۔
 
ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اجلاس کے دوران کہا کہ امن مشنزکی حفاظت کے لیے ٹریننگ، لاجسٹک نظام کو بہتربنایا جائے۔
 
 
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 فروری کو پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 15 فیصد خواتین مبصرین اور اسٹاف آفیسرز کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
 
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، پاکستانی فوجی دستے یو این کے قیام امن کی کوششوں میں سب سے آگے ہیں۔

Share this article

Leave a comment