Friday, 29 November 2024


حکومت کو پری بجٹ اجلاس بلانے کا حکم دیا جائے, فردوس شمیم نقوی

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی رولز 143 کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
 
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی رولز 143 کو عدالت میں چیلنج کردیا
 
سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں حکومت سندھ، وزیر خزانہ اور قانون و پارلیمانی امور کو فریق بنایا گیا ہے۔
 
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہرسال جنوری تا مارچ پری بجٹ سیشن بلانا لازمی ہے، قوانین کے باوجود اجلاس نہیں بلایا گیا۔
 
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پری بجٹ اجلاس میں تمام ارکان تجویز دیتے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو پری بجٹ اجلاس بلانے کا حکم دیا جائے۔
 
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بات نہیں سنی جا رہی ،عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑ رہا ہے، قوانین کےتحت پری بجٹ سیشن جنوری اور مارچ میں ہونا تھا۔
 
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اجلاس ملتوی کررہے ہیں 70سال میں سب سے طویل التوا دیا گیا، ہمیں پتہ ہے سندھ میں کس طرح لوٹ مار کی جا رہی ہے۔
 
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ حواس باختہ اسپیکر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ رول 143 بھول گئے ہیں

Share this article

Leave a comment