Thursday, 28 November 2024


معذور اور کمزور افراد کی مدد اب روبوٹک سوٹ کریں گے

ایمز ٹی وی ﴿سائنس اینڈ ٹیکنالوجی﴾ جاپان کے پروفیسر نے معذوروں کو چلانے اور کمزور کو طاقتور بنانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ چلنے پھرنے سے معذور افراد اور بھاری کام کرنے والے افراد کے لئے پر امید خبر آئی ہے جاپان سے، جہاں یونیورسٹی آف اسکوبا گریجویٹ اسکول کے پروفیسر نے ایسا روبوٹک سوٹ ڈیزائن کرلیا ہے، جسے پہن کر وہ شخص بھی سیڑھیاں چڑھنے کے قابل ہوگیا، جو 5سال سے اپنا پاؤں ہلانے کے قابل بھی نہ تھا، یہی نہیں اس سوٹ کو پہن کر کوئی کمزور شخص بھی ایک60 کلو وزنی شخص کو با آسانی اٹھا سکتا ہے۔ 

 

جاپانی پروفیسر نے یہ سوٹ 20سال کی محنت سے تیار کیا ہے۔ اس سوٹ میں لگے سینسرز دماغ سے ٹانگوں تک آنے والے سگنلز کو وصول کرتے ہیں اور پھر روبوٹک سوٹ، ٹانگوں کے پٹھوں کو حرکت دینے میں مدد دیتا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ روبوٹک سوٹ 2ہزار ڈالر فی مہینہ پر طلب گاروں کو دیا جارہا ہے۔

Share this article

Leave a comment